سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان پیدا فرمانے سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب لکھی، اس میں سے دو آیتیں نازل فرمائیں جن سے سورہ البقرہ کو ختم کیا (یعنی آخری دو آیتیں)، اور یہ دونوں آیتیں تین رات جس گھر میں پڑھی جائیں گی اس سے شیطان قریب نہ ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3430]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2882]، [فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 232]، [الحاكم 2065]، [البيهقي شعب الإيمان 2400] و [فضائل القرآن الضريس 167]