سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سورہ البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لے وہ اس کے لئے کافی ہیں۔“ صحیح بخاری میں ہے: ”جس نے سورہ بقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے (ہر آفت سے بچانے کے لئے) کافی ہو جائیں گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3431]» اس حدیث کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5009]، [مسلم 807]، [ابن حبان 781]، [الحميدي 457]، [النسائي فى فضائل القرآن 28، 29، 44]، [عبدالرزاق 6020]، [ابن الضريس 161]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه