(حديث مقطوع) حدثنا احمد بن عبد الله، حدثنا ابو شهاب، عن الشيباني، عن الشعبي: في العبد يتزوج المراة، ثم يطلقها وله منها ولد؟ قال: "إن كانت حرة، فالنفقة على امه، وإن كان عبدا، يعني: الصبي، فعلى مواليه".(حديث مقطوع) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ الشَّعْبِيِّ: فِي الْعَبْدِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ، ثُمَّ يُطَلِّقُهَا وَلَهُ مِنْهَا وَلَدٌ؟ قَالَ: "إِنْ كَانَتْ حُرَّةً، فَالنَّفَقَةُ عَلَى أُمِّهِ، وَإِنْ كَانَ عَبْدًا، يَعْنِي: الصَّبِيَّ، فَعَلَى مُوَالِيهِ".
شیبانی (سلیمان بن فیروز) سے مروی ہے: شعبی رحمہ اللہ نے کہا: کوئی غلام کسی عورت سے شادی کرے اور اس سے لڑکا پیدا ہو جائے تو اگر عورت آزاد ہے تو نفقہ (خرچ) ماں کے ذمہ ہوگا (غلام باپ کے نہیں) اور اگر وہ لڑکا بھی غلام ہو تو اس کا خرچ اس کے آقاؤں پر ہو گا۔
وضاحت: (تشریح حدیث 3168) یہ اس صورت میں ہے جب غلام اپنی بیوی کو طلاق دے دے۔ «كما فى المصنف.»
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3178]» اس روایت کی سند صحیح ہے، ابوشہاب کا نام عبدربہ بن نافع ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 153/5]