عمرو بن شعیب نے اپنے باپ سے، انہوں نے ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما) سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن الملاعنہ (جس بچے کا باپ منکر ہو) کی کل میراث (مال) کا فیصلہ ماں کے لئے کیا، کیوں کہ اس کی ہی وجہ سے وہ مصیبتوں میں گرفتار ہوئی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى عمرو بن شعيب، [مكتبه الشامله نمبر: 3157]» اس روایت کی سند عمرو بن شعيب تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2098]، [البيهقي 259/6]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى عمرو بن شعيب