عبداللہ بن حارث بن نوفل نے کہا: میرے والد نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں میری شادی کی تو اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک جماعت کی دعوت کی، ان مدعوین میں سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بھی تھے جو بوڑھے ہو چکے تھے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گوشت کو دانتوں سے چھڑا کر کھاؤ کیونکہ اس طرح گوشت کھانا بہت لذت آگین اور بہت مفید ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2114]» اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مسند الحميدي 574]