سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”نہ صحبت میں رہ مگر مومن کی، اور نہ کھائے کھانا تیرا مگر متقی۔“
وضاحت: (تشریح احادیث 2092 سے 2094) خطابی نے کہا: اس حدیث سے مراد دعوت (ولیمہ وغیرہ) کا کھانا ہے ضرورت کا کھانا نہیں، حدیث کا مطلب یہ ہے کہ بدکاروں کی صحبت میں نہ رہو، نہ ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا رکھو، ورنہ ان کی عادتیں تم پر اثر انداز ہوں گی، لہٰذا ان سے دور رہو اور متقی و پرہیزگار لوگوں کی صحبت اختیار کرو۔ صحبت صالح ترا صالح کند صحبت طالح ترا طالح کند والله اعلم، اس معنی کی اور بھی متعدد احادیث کتبِ حدیث میں مروی ہیں۔
تخریج الحدیث: «الإسناده الأول صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2101]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4832]، [ترمذي 2395]، [أبويعلی 1315]، [ابن حبان 554، 5255]، [الموارد 2049]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: الإسناده الأول صحيح