سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کھجور ککڑی کے ساتھ کھاتے دیکھا ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2094) اس حدیث سے ایک ساتھ کئی قسم کا کھانا، ترکاری کھانے کا ثبوت ملا۔ ابن ماجہ (3324) کی روایت کا مفہوم ہے کہ ککڑی کھجور کے ساتھ بدن کو موٹا کرتی ہے اور مزیدار بھی ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ککڑی ٹھنڈی اور کھجور گرم ہے اور ایک دوسرے کی مصلح، یعنی کھجور کی گرمی و شدت ککڑی اور کھیرے سے معتدل ہو جاتی ہے۔ واللہ اعلم۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2102]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5440، 5449]، [مسلم 2043]، [أبوداؤد 3835]، [ترمذي 1844]، [ابن ماجه 3325]، [أبويعلی 6798]، [الحميدي 550]، [الطيالسي 1669]