سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا: کسی آدمی کو بنا دلیل و برہان کے فتویٰ دیا گیا تو اس کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن إذا كان بكر بن عمرو سمعه من أبي عثمان، [مكتبه الشامله نمبر: 161]» اس روایت کی سند حسن کے درجہ میں ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3657]، [الأدب المفرد 259]، [مشكل الآثار 171/1]، [المستدرك 126/1]، [الفقيه 155/1]، [آداب القاضي 112/10] وغيرهم۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن إذا كان بكر بن عمرو سمعه من أبي عثمان