عبیداللہ بن ابی جعفر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو فتویٰ دینے میں سب سے جری ہے، وہی سب سے زیادہ جہنم میں جانے کے لئے جرأت کرنے والا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده معضل عبيد الله بن أبي جعفر ما عرفنا له رواية عن الصحابة فيما نعلم، [مكتبه الشامله نمبر: 159]» اس روایت کی سند سے دو راوی ساقط ہیں، لہٰذا یہ روایت معضل ہے۔ دیکھئے: [كشف الخفاء 113]، [أسنی المطالب 54]، [جامع بيان العلم 1525]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده معضل عبيد الله بن أبي جعفر ما عرفنا له رواية عن الصحابة فيما نعلم