ابووائل سے مروی ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: علم حاصل کرو، تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ کب اس کے پاس سوال و فتوے کے لئے لوگ آئیں گے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 157) اس میں علم کی اہمیت و ضرورت بیان کی گئی ہے۔ ابووائل، شقیق بن سلمہ ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 158]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: حديث رقم (144)۔ نیز اس روایت کو ابن عبدالبر نے [جامع بيان العلم 510] میں، ابوخيثمہ نے [العلم 8] میں اسی سند سے ذکر کیا ہے۔