سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو رفع یدین کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1273]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 753]، [ترمذي 240]، [نسائي 882]۔ رفع الیدین کہاں کہاں کرنی چاہیے اس کی تفصیل آگے آ رہی ہے۔