ابوبکر شیبانی کہتے ہیں اس گھر کے مالک نے مجھ سے حدیث بیان کی۔ اور انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر کی طرف اشارہ کیا کہ انہوں (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ) نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بہتر یا سب سے زیاده محبوب عمل کونسا ہے؟ فرمایا: نماز کو اس کے (اول) وقت میں پڑھنا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1261]» یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 527]، [مسلم 86]، [ترمذي 170]، [أبويعلی 5256]، [ابن حبان 1474]