سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی آدمی کو دیکھو کہ وہ مسجد میں آنے جانے کی عادت رکھتا ہے تو اس کے ایمان کی شہادت دو، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مسجدوں کو وہی لوگ آباد رکھتے ہیں جو اللہ پر ایمان لائے۔“[توبه: 18/9]
وضاحت: (تشریح حدیث 1256) یعنی مسجد میں آنا جانا، نماز پڑھنا، مسجد کی خدمت اور درس و تدریس، تلاوتِ قرآن وغیرہ سارے امور مومن بندے کے اوصاف ہیں، جو شخص اپنی عادت ایسی بنا لے وہ صاحبِ ایمان ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف قال أحمد ((أحاديث دراج عن أبي الهيثم عن أبي سعيد فيها ضعف))، [مكتبه الشامله نمبر: 1259]» اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔ امام احمد نے فرمایا: دراج کی احادیث ابی الہیثم عن ابی سعید ضعیف ہیں۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [ترمذي 3093]، [ابن ماجه 802]، [صحيح ابن حبان 1721]، [الموارد 310]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف قال أحمد ((أحاديث دراج عن أبي الهيثم عن أبي سعيد فيها ضعف))