سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کا خون لگے ہوئے کپڑے کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی اور بیری کے پتوں سے اسے دھو ڈالو اور لکڑی سے کھرچ دو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1059]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 356/6]، [أبوداؤد 363]، [نسائي 293]، [ابن ماجه 628]، [مصنف عبدالرزاق 1226] و [بيهقي 407/2]