سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے ایک عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے کے بارے میں سوال کرتے سنا کہ عورت جب حیض سے پاک ہو جائے تو اس کپڑے کا کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس پر خون لگا دیکھو تو کھرچ دو، پانی سے مل دو، پھر پورے کپڑے پر پانی چھڑک دو اور اس میں نماز پڑھ لو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1058]» اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور (795) پر اس کی تخریج گذر چکی ہے۔