سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں دریافت کیا جو کپڑے پر لگ جائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو کھرچ دو، اور پھر اس پر پانی چھڑک دو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1056]» اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 227]، [مسلم 291]، [صحيح ابن حبان 1396] و [مسند الحميدي 322]