سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
104. باب الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ فَلاَ تَسْجُدُ:
حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے
حدیث نمبر: 1042
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ فِي الْمَرْأَةِ تَرَى الطُّهْرَ فَتَسْمَعُ السَّجْدَةَ، قَالَ: "لَا تَسْجُدُ حَتَّى تَغْتَسِلَ".
امام زہری رحمہ اللہ سے اس عورت کے بارے میں جو پاک ہو گئی ہو اور آیت سجدہ سنے، مروی ہے کہ جب تک غسل نہ کر لے سجدہ نہیں کرے گی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1046]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔ اس معنی کی روایت [مصنف عبدالرزاق 1231] میں دیکھئے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1036 سے 1042)
ان تمام آثار و اقوالِ سلف سے معلوم ہوا کہ حالتِ حیض میں حتیٰ کہ حیض منقطع ہونے کے بعد بھی غسل کرنے سے پہلے حائضہ عورت آیتِ سجدہ سنے تو سجدہ نہیں کرے گی، کیونکہ سجدہ نماز کا ایک جزء ہے، جیسا کہ نماز ہی نہیں پڑھ سکتی تو سجدہ کیونکر کرے گی۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح