حدثنا موسى بن إسماعيل، قال: حدثنا الربيع بن مسلم، قال: حدثنا محمد بن زياد، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ”قال الله تعالى للنفس: اخرجي، قالت: لا اخرج إلا كارهة.“حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”قَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِلنَّفَسِ: اخْرُجِي، قَالَتْ: لاَ أَخْرُجُ إِلاَّ كَارِهَةً.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب کسی جان سے کہتا ہے: نکلو، تو وہ کہتی ہے: میں نہیں نکلتی مگر ناگواری کے ساتھ۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري فى التاريخ الكبير: 275/3 و ابن الأعرابي فى معجمه: 2046 و البزار: 9590 و أبوالشيخ فى الطبقات: 358/2 - الصحيحة: 2013»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 219
فوائد ومسائل: اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ انسان طبعاً ناشکرا ہے حتی کہ جب اس کی روح جسم سے جدا ہوتی ہے اس وقت بھی خوشی سے اسے اللہ کے سپرد نہیں کرتا حالانکہ شکر کا تقاضا یہ تھا کہ وہ اسے خوشی سے اللہ کے حوالے کر دیتا جیسا کہ آسمان و زمین نے کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَقَالَ لَهَا وَلِلْاَرْضِ اِئْتِیَا طَوْعًا اَوْ کَرْهًا قَالَتَا اَتَیْنَا طَائِعِیْنَ﴾(فصلت:۱۱) ”اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین سے فرمایا کہ خوشی اور نا خوشی سے آؤ تو انہوں نے کہا:ہم خوشی سے آئے ہیں۔“
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 219