بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
جنازے کے مسائل
जनाज़े के नियम
1. (أحاديث في الجنائز)
1. (جنازے کے متعلق احادیث)
१. “ जनाज़े के बारे में हदीसें ”
حدیث نمبر: 446
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن جابر بن سمرة رضي الله عنهما قال: اتي النبي صلى الله عليه وآله وسلم برجل قتل نفسه بمشاقص فلم يصل عليه. رواه مسلم.وعن جابر بن سمرة رضي الله عنهما قال: أتي النبي صلى الله عليه وآله وسلم برجل قتل نفسه بمشاقص فلم يصل عليه. رواه مسلم.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی لایا گیا جس نے تیر سے خودکشی کی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی۔ (مسلم)
हज़रत जाबिर बिन समुरा रज़िअल्लाहुअन्ह से रिवायत है कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम की सेवा में एक आदमी लाया गया जिस ने तीर से आत्महत्या की थी । आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने उस की नमाज़ जनाज़ा नहीं पढ़ी । (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجنائز، باب ترك الصلاة علي القاتل نفسه، حديث:978.»

Jabir bin Samurah (RAA) narrated, ‘A man who killed himself with a broad-headed arrow, was brought to the Prophet (ﷺ) but he did not offer the funeral prayer for him.’ Related by Muslim.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   سنن النسائى الصغرى1966جابر بن سمرةرجلا قتل نفسه بمشاقص قال رسول الله أما أنا فلا أصلي عليه
   صحيح مسلم2262جابر بن سمرةرجل قتل نفسه بمشاقص فلم يصل عليه
   جامع الترمذي1068جابر بن سمرةرجلا قتل نفسه فلم يصل عليه النبي
   سنن أبي داود3185جابر بن سمرةنحر نفسه بمشقص معه قال أنت رأيته قال نعم قال إذا لا أصلي عليه
   سنن ابن ماجه1526جابر بن سمرةدب إلى مشاقصه فذبح بها نفسه فلم يصل عليه النبي
   بلوغ المرام446جابر بن سمرةبرجل قتل نفسه بمشاقص فلم يصل عليه

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 446 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 446  
لغوی تشریح:
«اُتِيَ» صیغہ مجہول ہے اور اس کے معنی ہیں، لایا گیا۔
«بِمَشَاقِصَ» «مِشْقَصٌ» کی میم کے نیچے کسرہ ہے۔ چوڑا نیزہ۔
«فَلَمٰ يُصلَّ عَلَيْهِ» اس پر نماز جنازہ نہ پڑھی۔ اس کی سزا کے طور پر خود نماز جنازہ نہ پڑھی۔ اور اس جیسا فعل کرنے والوں کو خوف زدہ کرنے اور ڈرانے، دھمکانے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا۔

فائدہ: خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھنے میں اختلاف ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ اس کی نماز جنازہ بالکل نہیں پڑھی جائے گی اور ایک قول یہ ہے کہ قوم کے معزز و فضلاء اور معتبر شخصیات تو اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھیں گی، البتہ عام لوگ پڑھیں گے کیونکہ سنن نسائی میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھوں گا۔ [سنن النسائي، الجنائز، باب ترك الصلاة على من قتل نفسه، حديث: 1966]
یہ اس بات کا قرینہ ہے کہ صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم نے نماز جنازہ پڑھی تھی، جیسے ابتداء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقروض کا جنازہ نہیں پڑھتے تھے، البتہ صحابہ کو فرما دیتے تھے کہ تم جنازہ پڑھو اور دوسرا موقف ہی راجح معلوم ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 446   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1966  
´خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ نہ پڑھنے کا بیان۔`
ابن سمرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے تیر کی انی سے خودکشی کر لی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رہا میں تو میں اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھ سکتا۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1966]
1966۔ اردو حاشیہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنازہ نہیں پڑھا مگر دوسروں کو روکا نہیں، یعنی دوسروں نے پڑھا۔ بلند مرتبہ لوگ نہ پڑھیں۔ اہتمام نہ کیا جائے۔ چند لوگ جنازہ پڑھ کر دفن کر دیں۔ جنازے کے بغیر نہ دفن کیا جائے کیونکہ خودکشی گناہ کبیرہ ہے، کفر نہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1966   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3185  
´امام خودکشی کرنے والے کا جنازہ نہ پڑھائے۔`
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک شخص بیمار ہوا پھر اس کی موت کی خبر پھیلی تو اس کا پڑوسی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے آپ سے عرض کیا کہ وہ مر گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تمہیں کیسے معلوم ہوا؟، وہ بولا: میں اسے دیکھ کر آیا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نہیں مرا ہے، وہ پھر لوٹ گیا، پھر اس کے مرنے کی خبر پھیلی، پھر وہی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: وہ مر گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نہیں مرا ہے، تو وہ پھر لوٹ گیا، اس کے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3185]
فوائد ومسائل:
خود کشی گویا اللہ کی تقدیر سے ناراضی کا اظہار ہے۔
اس لئے امام اعظم اور دیگر معتبر شخصیات اس کا جنازہ نہ پڑھیں۔
تاکہ دوسروں کو عبرت ہو اور عام مسلمان پڑھیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3185   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1526  
´اہل قبلہ کی نماز جنازہ ادا کرنا۔`
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص زخمی ہوا، اور زخم نے اسے کافی تکلیف پہنچائی، تو وہ آہستہ آہستہ تیر کی انی کے پاس گیا، اور اس سے اپنے کو ذبح کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی تاکہ اس سے دوسروں کو نصیحت ہو ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1526]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
خود کشی کبیرہ گناہ ہے۔

(2)
کبیرہ گناہ کے مرتکب کا جنازہ پڑھانے سے اگر معزز اور عالم لوگ اجتناب کریں تو اس سے دوسروں کو عبرت ہوگی۔
اور وہ اس گناہ سے بچنے کی کوشش کریں گے لیکن عوام کو ایسے شخص کا جنازہ پڑھنا چاہیے۔
بغیر جنازہ پڑھے دفن نہ کیا جائے۔

(3)
ایسے مواقع پر امام کو حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا چاہیے۔
اگر اس کے انکار سے غیر مطلوب نتائج برآمد ہونے کا خطرہ ہو اور فائدے سے نقصان بڑھ جانے کا اندیشہ ہو تو جنازہ پڑھانے سے انکار نہ کیاجائے۔
دوسرے موقع پرمناسب انداز سے نصیحت کی جائے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1526   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2262  
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا، جس نے اپنے آپ کو ایک چوڑے تیر سے قتل کر ڈالا تھا، تو آپﷺ نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:2262]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مشاقص:
مفرد۔
مشقص:
چوڑے تیر۔
فوائد ومسائل:
حضرت عمر بن عبدالعزیز اور امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ کا مؤقف یہی ہے کہ قاتل نفس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی لیکن امام حسن رحمۃ اللہ علیہ۔
قتادہ رحمۃ اللہ علیہ۔
نخعی رحمۃ اللہ علیہ،
مالک رحمۃ اللہ علیہ،
ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ،
شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور جمہور علماء کے نزدیک خود کشی کرنے والے مسلمان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی،
آپﷺ نے اس فعل اور حرکت سے باز رکھنے کے لیے توبیخ وسرزنش کے طور پر جنازہ نہیں پڑھا،
جیسا کہ نسائی کی روایت میں ہے۔
(أنا لا أصلي)
میں نماز جنازہ نہیں پڑھتا۔
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو جنازہ پڑھنے سے نہیں روکا،
اس لیے معلوم ہوتا ہے۔
قابل احترام اور صاحب شخصیت کو جس کے نماز میں شریک نہ ہونے سے لوگ متاثر ہوں،
نماز نہیں پڑھنی چاہیے اور عام مسلمانوں کو جنازہ پڑھنا چاہیے۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا ایک قول یہی ہے اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا ایک قول یہ بھی ہے کہ قاتل نفس توبہ کا موقع نہیں پاتا۔
اس لیے اس کی توجہ نہ ہونے کے بنا پر نماز جنازہ نہیں پڑھی جائےگی۔
جس کا مطلب یہ ہوا،
اگر اس کو کچھ زندگی ملی،
جس میں توبہ کر سکا۔
تو پھر نماز جنازہ پڑھنے میں کوئی چیز مانع نہیں ہو گی۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2262   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.