سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
जगत निर्माण, नबी और रसूलों का ज़िक्र और चमत्कार
2545. اللہ کا عذاب؟
“ अल्लाह का अज़ाब ”
حدیث نمبر: 3902
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (لو ان الله يؤاخذني وعيسى بذنوبنا (وفي رواية: بما جنت هاتان- يعني: الإبهام والتي تليها-)، لعذبنا ولا (وفي الاخرى: ولم) يظلمنا شيئا).- (لو أن الله يؤاخذُني وعيسى بذنوبنا (وفي رواية: بما جنت هاتان- يعني: الإبهام والتي تليها-)، لُعذَّبَنا ولا (وفي الأخرى: ولم) يظلِمنا شَيئاً).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ میرا اور عیسیٰ علیہ السلام کا مؤاخذہ ہمارے گناہوں کی بنا پر کرے تو وہ ہمیں عذاب دے گا اور بالکل ظلم نہیں کرے گا۔ اور ایک روایت میں ہے کہ اگر صرف ان گناہوں کی وجہ سے مؤاخذہ کرے کہ جن کا ارتکاب انگھوٹے اور شہادت کی انگلی نے کیا ہے۔
2546. عام نیک لوگ بھی سفارش کریں گے
“ आम अच्छे लोग भी सिफ़ारिश करेंगे ”
حدیث نمبر: 3903
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ليدخلن الجنة بشفاعة رجل، ليس بنبي، مثل الحيين، او مثل احد الحيين ربيعة ومضر، فقال رجل: يا رسول الله! اوما ربيعة من مضر؟ فقال: إنما اقول ما اقول".-" ليدخلن الجنة بشفاعة رجل، ليس بنبي، مثل الحيين، أو مثل أحد الحيين ربيعة ومضر، فقال رجل: يا رسول الله! أوما ربيعة من مضر؟ فقال: إنما أقول ما أقول".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ: ‏‏‏‏ایک آدمی، جو نبی نہیں ہو گا، کی سفارش سے دو قبیلوں جتنے ربیعہ اور مضر میں سے ایک قبیلے جتنے لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ ایک آدمی نے کہا: ربیعہ کی مضر سے کیا نسبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جو کہہ دیا، سو کہہ دیا۔
حدیث نمبر: 3904
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن الرجل يشفع للرجلين وللثلاثة والرجل للرجل".-" إن الرجل يشفع للرجلين وللثلاثة والرجل للرجل".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏بعض آدمی دو دو اور تین تین افراد کے حق میں اور بعض صرف ایک آدمی کے حق میں سفارش کریں گے۔ ‏‏‏‏
2547. تبع اور ذوالقرنین کیا اور کون تھے؟
“ तुब्बअ और ज़ुलक़रनैन कौन थे ”
حدیث نمبر: 3905
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ما ادري تبع العينا كان ام لا؟ وما ادري ذا القرنين انبيا كان ام لا؟ وما ادري الحدود كفارات ام لا؟".-" ما أدري تبع ألعينا كان أم لا؟ وما أدري ذا القرنين أنبيا كان أم لا؟ وما أدري الحدود كفارات أم لا؟".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏میں نہیں جانتا کہ تُبّع ملعون تھا یا نہیں اور مجھے یہ علم بھی نہیں کہ ذوالقرنین نبی تھا یا نہیں نیز میں یہ بھی نہیں جانتا کہ حدود (‏‏‏‏متعلقہ گناہوں کا) کفارہ بن جاتی ہیں یا نہیں۔
حدیث نمبر: 3906
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا تسبوا تبعا، فإنه كان قد اسلم".-" لا تسبوا تبعا، فإنه كان قد أسلم".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تُبّع کو گالی نہ دیا کرو، کیونکہ وہ مسلمان ہو گیا تھا۔ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد ساعدی، سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے مرفوعاً اور وہب بن منبہ سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔
2548. ہر چیز اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتی ہے، مگر
“ हर चीज़ अल्लाह तआला की तस्बीह करती है ”
حدیث نمبر: 3907
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ما تستقل الشمس فيبقى شيء من خلق الله عز وجل إلا سبح الله عز وجل وحمده إلا ما كان من الشيطان واعتى بني آدم، فسالت عن اعتى بني آدم؟ فقال: شرار الخلق، او قال: شرار خلق الله".-" ما تستقل الشمس فيبقى شيء من خلق الله عز وجل إلا سبح الله عز وجل وحمده إلا ما كان من الشيطان وأعتى بني آدم، فسألت عن أعتى بني آدم؟ فقال: شرار الخلق، أو قال: شرار خلق الله".
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بھی سورج چڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی ہر ایک مخلوق اس کی تسبیح بیان کرتی ہے، لیکن شیطان اور اولاد آدم میں سے اعتی قسم کے لوگ نہیں کرتے۔ میں نے سوال کیا کہ اولاد آدم میں سے اعتی لوگوں سے کون مراد ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدترین انسان یا فرمایا: اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے بدترین کو (‏‏‏‏اعتی کہتے ہیں)۔
2549. ابن آدم اللہ تعالیٰ کو کیسے عاجز کرے گا، حالانکہ . . .
“ इन्सान अल्लाह तआला को कैसे बेबस कर सकता है , हालांकि ... ”
حدیث نمبر: 3908
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يقول الله تعالى: يا ابن آدم! انى تعجزني وقد خلقتك من مثل هذه، حتى إذا-" يقول الله تعالى: يا ابن آدم! أنى تعجزني وقد خلقتك من مثل هذه، حتى إذا
سیدنا بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتیھلی میں تھوکا اور اس پر اپنی انگلی رکھی اور فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اے آدم کے بیٹے! تو مجھے کیسے بےبس کر سکتا ہے، میں نے تو تجھے اس قسم کے مادے سے پیدا کیا، حتیٰ کہ تجھے ٹھیک ٹھاک کیا اور پھر (‏‏‏‏درست اور) برابر بنایا۔ (‏‏‏‏جب تو بڑا ہوا تو) تو نے دو چادریں زیب تن کر لیں اور زمین میں خراماں خراماں چلنے لگا، پھر مال جمع کیا اور اسے اپنے پاس روکے رکھا، حتیٰ کہ تیرا سانس حلق تک پہنچ گیا اور تو نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اب میں صدقہ کرتا ہوں، لیکن اب کہاں ہے صدقہ کرنے کا وقت؟ ایک روایت میں حلق کی بجائے ہنسلی کی ہڈی کا ذکر ہے۔
2550. ہر فرشتے نے سینگی لگوانے کی رائے دی
“ हर फ़रिश्ते नई सींगी लगवाने की नसिहत की ”
حدیث نمبر: 3909
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ما مررت ليلة اسري بي بملإ من الملائكة، إلا كلهم يقول لي: عليك يا محمد بالحجامة".-" ما مررت ليلة أسري بي بملإ من الملائكة، إلا كلهم يقول لي: عليك يا محمد بالحجامة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اسرا والی رات فرشتوں کے جس گروہ کے پاس سے گزرا، اس نے مجھے یہی کہا کہ اے محمد (‏‏‏‏ صلی اللہ علیہ وسلم )! سینگی (‏‏‏‏پچھنے) ضرور لگوانا۔
2551. مسخ شدہ قوم کی نسل نہیں ہوتی
“ बिगड़ी हुई क़ौम की नसल नहीं होती है ”
حدیث نمبر: 3910
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ما مسخت امة قط، فيكون لها نسل".-" ما مسخت أمة قط، فيكون لها نسل".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس امت کو بھی (‏‏‏‏کسی دوسری شکل میں) مسخ کیا گیا، اس کی نسل نہیں ہوئی۔
2552. یحیٰی علیہ السلام سے کوئی خطا سرزد نہیں ہوئی
“ याहया अलैहिस्सलाम से कोई ग़लती नहीं हुई ”
حدیث نمبر: 3911
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ما من احد من ولد آدم إلا قد اخطا، او هم بخطيئة، ليس يحيى بن زكريا".-" ما من أحد من ولد آدم إلا قد أخطأ، أو هم بخطيئة، ليس يحيى بن زكريا".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کے علاوہ آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے ہر فرد نے کوئی نہ کوئی خطا کی یا خطا کا ارادہ کیا۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص یا ان کے باپ سیدنا عمرو، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم اور حسن بصری اور یحییٰ بن جعدہ سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔

Previous    9    10    11    12    13    14    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.