Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
عام نیک لوگ بھی سفارش کریں گے
حدیث نمبر: 3903
-" ليدخلن الجنة بشفاعة رجل، ليس بنبي، مثل الحيين، أو مثل أحد الحيين ربيعة ومضر، فقال رجل: يا رسول الله! أوما ربيعة من مضر؟ فقال: إنما أقول ما أقول".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ: ‏‏‏‏ایک آدمی، جو نبی نہیں ہو گا، کی سفارش سے دو قبیلوں جتنے ربیعہ اور مضر میں سے ایک قبیلے جتنے لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ ایک آدمی نے کہا: ربیعہ کی مضر سے کیا نسبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جو کہہ دیا، سو کہہ دیا۔