Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
اللہ کا عذاب؟
حدیث نمبر: 3902
- (لو أن الله يؤاخذُني وعيسى بذنوبنا (وفي رواية: بما جنت هاتان- يعني: الإبهام والتي تليها-)، لُعذَّبَنا ولا (وفي الأخرى: ولم) يظلِمنا شَيئاً).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ میرا اور عیسیٰ علیہ السلام کا مؤاخذہ ہمارے گناہوں کی بنا پر کرے تو وہ ہمیں عذاب دے گا اور بالکل ظلم نہیں کرے گا۔ اور ایک روایت میں ہے کہ اگر صرف ان گناہوں کی وجہ سے مؤاخذہ کرے کہ جن کا ارتکاب انگھوٹے اور شہادت کی انگلی نے کیا ہے۔