سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فتنے، علامات قیامت اور حشر
फ़ितने, क़यामत की निशानियां और क़यामत का दिन
2433. آخر زمانہ میں پانی صرف شام میں ہو گا
“ अंतिम दिनों में शाम ( सीरिया ) को ही मिलेगा पानी ”
حدیث نمبر: 3758
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (يوشك ان تطلبوا في قراكم هذه طستا من ماء فلا تجدونه، ينزوي كل ماء إلى عنصره؛ فيكون في الشام بقية المؤمنين والماء).- (يُوشِكُ أن تطلبُوا في قُراكُم هذه طَسْتاً من ماءٍ فلا تَجدونَهُ، يَنْزَوِي كلُّ ماءٍ إلى عُنْصُرِهِ؛ فيكون في الشام بَقِيَّةُ المؤمنين والماءُ).
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: قریب ہے کہ تم ان بستیوں میں ایک پیالہ پانی کا تلاش کرو، لیکن کامیاب نہ ہو سکو، یعنی سارے کا سارا پانی اپنی اصل کی طرف سکڑ جائے گا اور باقی ماندہ مومن اور پانی شام میں ہوں گے۔
2434. گھٹیا اور کمینے لوگوں کی امارتوں کی پیشین گوئی
“ नीच और मतलबी लोगों के राज की भविष्वाणी ”
حدیث نمبر: 3759
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (يوشك ان يؤمر عليهم الرويجل، فيجتمع إليه قوم محلقة اقفيتهم، بيض قمصهم، فإذا امرهم بشيء حضروا).- (يوشكُ أن يؤَمَّرَ عليهمُ الرُّوَيجل، فيجتمعُ إليه قومٌ محلّقةُ أقفيتُهم، بيضٌ قمُصُهم، فإذا أمَرهم بشيء حضَرُوا).
عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن وزاج رضی اللہ عنہ قدیم صحابی تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ تم پر کسی کم اہمیت آدمی کو امیر بنا دیا جائے اور اس کے پاس ایسے لوگ جمع ہو جائیں جن کی گدیوں سے بال مونڈے ہوئے ہوں گے، ان کی قمیصیں سفید رنگ کی ہوں گیں، جب وہ ان کو کسی چیز کا حکم دینے لگے گا تو وہ حاضر ہو جائیں گے۔ اللہ کا کرنا کہ سیدنا عبداللہ بن وزاج بعض شہروں کے گورنر بنا دیے گئے، جب ان کے پاس کسان لوگ آتے تھے، جن کی گدیاں مونڈی ہوتیں اور ان کی قمیصیں سفید ہوتیں اور وہ ان کے حکم پر وہ حاضر ہو جاتے۔ تو وہ کہتے تھے: اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا۔
حدیث نمبر: 3760
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يوشك ان يغلب على الدنيا لكع بن لكع، وافضل الناس مؤمن بين كريمين".-" يوشك أن يغلب على الدنيا لكع بن لكع، وأفضل الناس مؤمن بين كريمين".
ایک صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ممکن ہے کہ دنیا پر کوئی انتہائی کمینہ آدمی غالب آ جائے، اور اس وقت لوگوں میں افضل وہ مومن ہو گا، جو دو کریموں کے درمیان ہو گا۔ ‏‏‏‏
2435. تبوک کے چشمہ کے آس پاس باغات کی پیشن گوئی
“ तबूक के आसपास बाग़ों की भविष्वाणी ”
حدیث نمبر: 3761
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يوشك يا معاذ إن طالت بك حياة ان ترى ما ههنا قد ملئ جنانا. يعني تبوك".-" يوشك يا معاذ إن طالت بك حياة أن ترى ما ههنا قد ملئ جنانا. يعني تبوك".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک والے سال نکلے، آپ نمازیں جمع کر کے ادا کرتے تھے، یعنی ظہر اور عصر اور مغرب اور عشاء کی اکٹھی ادا کر لیتے تھے، ایک دن ایسا بھی آیا کہ نماز کو مؤخر کیا، پھر باہر تشریف لائے اور ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھیں، بعد ازاں اندر چلے گئے اور پھر جب تشریف لائے تو مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے ادا کیں، پھر فرمایا: تم ان شاءاللہ کل تبوک کے چشمے پر پہنچ جاؤ گے، اور دن کے روشن ہونے کے بعد پہنچو گے۔ (‏‏‏‏یاد رکھنا کہ) جو بھی وہاں پہنچے، پانی کو میرے پہنچنے سے پہلے نہ چھوئے۔ جب ہم اس چشمے کے پاس پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ دو آدمی ہم سے بھی سبقت لے جا چکے تھے۔ (‏‏‏‏ ہم نے دیکھا کہ) تسمے کے بقدر چشمہ تھا اور تھوڑا تھوڑا پانی رس رہا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو آدمیوں سے پوچھا: آیا تم نے اس پانی کو چھوا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے ان کو برا بھلا کہا، پھر صحابہ نے اس چشمے سے چلو بھر کر پانی ایک برتن میں جمع کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں اپنا ہاتھ اور چہرہ دھویا، پھر اس پانی کو اس چشمے میں انڈیل دیا، چشمے کا پانی زور سے بہنا شروع ہو گیا، حتیٰ کہ لوگوں نے پانی پی لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ معاذ! ممکن ہے کہ تیری زندگی لمبی ہو، (‏‏‏‏اگر ایسے ہوا تو) تو دیکھے گا کہ یہ جگہ باغات سے بھر جائے گی۔
2436. اعمال کو تولنے کے لیے بڑا میزان، فرشتوں نے بھی عبادت کا حق ادا نہ کیا، پل صراط
“ कर्मों को तोलने के लिए बड़ा तराज़ू ، फ़रिश्ते भी पूरी इबादत न कर सके ، पुल सिरात ”
حدیث نمبر: 3762
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يوضع الميزان يوم القيامة فلو وزن فيه السموات والارض لوسعت، فتقول الملائكة: يا رب لمن يزن هذا؟ فيقول الله تعالى: لمن شئت من خلقي، فتقول الملائكة: سبحانك ما عبدناك حق عبادتك، ويوضع الصراط مثل حد الموسى، فتقول الملائكة: من تجيز على هذا؟ فيقول: من شئت من خلقي، فيقولون: سبحانك ما عبدناك حق عبادتك".-" يوضع الميزان يوم القيامة فلو وزن فيه السموات والأرض لوسعت، فتقول الملائكة: يا رب لمن يزن هذا؟ فيقول الله تعالى: لمن شئت من خلقي، فتقول الملائكة: سبحانك ما عبدناك حق عبادتك، ويوضع الصراط مثل حد الموسى، فتقول الملائكة: من تجيز على هذا؟ فيقول: من شئت من خلقي، فيقولون: سبحانك ما عبدناك حق عبادتك".
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت والے دن (‏‏‏‏اتنا بڑا) ترازو رکھا جائے گا کہ اس میں زمین و آسمان کا وزن بھی کیا جا سکے گا۔ فرشتے پوچھیں گے: یہ ترازو کس کے لیے وزن کرے گا؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: میں اپنی مخلوق میں سے جس کے لیے چاہوں گا۔ فرشتے کہیں گے: (‏‏‏‏اے اللہ!) تو پاک ہے، ہم تیری عبادت کا حق ادا نہ کر سکے۔ پھر پل صراط نصب کیا جائے گا، جو استرے کی دھار کی طرح ہو گا۔ فرشتے پوچھیں گے: (‏‏‏‏اے اللہ) تو کس کو یہ عبور کروائے گا؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: میں اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہوں گا۔ وہ کہیں گے: تو پاک ہے، ہم کماحقہ تیری عبادت نہ کر سکے۔
2437. قیامت کے دن کی مقدار ظہر سے عصر کے وقت جتنی یا پچاس ہزار سال کے برابر؟
“ क़यामत के दिन का समय ، ज़ुहर से अस्र तक के बीच के बराबर या पचास हज़ार साल के बराबर ? ”
حدیث نمبر: 3763
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يوم القيامة كقدر ما بين الظهر والعصر".-" يوم القيامة كقدر ما بين الظهر والعصر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ظہر اور عصر کے درمیانے وقفے جتنا قیامت کا دن ہو گا۔
حدیث نمبر: 3764
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" كيف بكم إذا جمعكم الله كما يجمع النبل في الكنانة خمسين الف سنة، ثم لا ينظر الله إليكم؟!".-" كيف بكم إذا جمعكم الله كما يجمع النبل في الكنانة خمسين ألف سنة، ثم لا ينظر الله إليكم؟!".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ‏‏‏‏ جس دن سب لوگ ربّ العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ (‏‏‏‏سورۂ مطففین: ۶) اور فرمایا: تمہارا کیا بنے گا جب اللہ تعالیٰ تمہیں ترکش میں تیر جمع کرنے کی طرح پچاس ہزار سال کے لیے (‏‏‏‏میدان محشر میں) جع کرے گا اور پھر تمہاری طرف دیکھے گا بھی نہیں۔
2438. آخرت کے واقعات کو یاد کرتے وقت کون سی دعا پڑھی جائے؟
“ आख़िरत के मामलों को याद करते समय कौन-सी दुआ पढ़नी चाहिए ? ”
حدیث نمبر: 3765
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" كيف انعم وقد التقم صاحب القرن القرن وحنى جبهته واصغى سمعه ينتظر ان يؤمر ان ينفخ، فينفخ، قال المسلمون: فكيف نقول يا رسول الله؟ قال: قولوا: حسبنا الله ونعم الوكيل توكلنا على الله ربنا، - وربما قال سفيان: على الله توكلنا -".-" كيف أنعم وقد التقم صاحب القرن القرن وحنى جبهته وأصغى سمعه ينتظر أن يؤمر أن ينفخ، فينفخ، قال المسلمون: فكيف نقول يا رسول الله؟ قال: قولوا: حسبنا الله ونعم الوكيل توكلنا على الله ربنا، - وربما قال سفيان: على الله توكلنا -".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں (‏‏‏‏دنیوی زندگی میں) کیسے خوش و خرم رہ سکوں ادھر صور پھونکنے والا فرشتہ اپنے منہ میں صور لے چکا ہے، اس نے پیشانی جھکا دی ہے، اپنا کان (‏‏‏‏اللہ کے حکم کے انتظار میں) لگا دیا ہے۔ اب وہ نفخ کے حکم کا انتظار کر رہا ہے، (‏‏‏‏حکم ہوتے ہوئے صور) پھونک دے گا۔ مسلمانوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم (‏‏‏‏اس قلق و اضطراب کی اس کیفیت میں) کیا کہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہو: اللہ ہمیں کافی ہے، وہ بہترین کارساز ہے، ہم نے اپنے رب اللہ پر توکل کیا ہے۔ یہ حدیث سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا زید بن ارقم، سیدنا انس بن مالک، سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
2439. بہترین موت کون سی ہے
“ सबसे अच्छी मौत कौन-सी है ? ”
حدیث نمبر: 3766
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" نعم الميتة ان يموت الرجل دون حقه".-" نعم الميتة أن يموت الرجل دون حقه".
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: بہترین موت یہ ہے کہ آدمی اپنا حق وصول کرتا ہوا مارا جائے۔
2440. چادروں کی پیشین گوئی
“ चादरों की भविष्यवाणी ”
حدیث نمبر: 3767
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (اما إنها ستكون لكم الانماط).- (أمَا إنِّها ستكون لكمُ الأنماطُ).
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارے پاس چادریں (‏‏‏‏یا غالیچے) ہیں؟، میں نے کہا: ہمارے پاس چادریں کہاں سے آئیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگاہ رہو! عنقریب تمہارے پاس ہوں گی۔ سیدنا جابر کہتے ہیں: جب میں اپنی بیوی کو کہتا تھا کہ چادروں کو مجھ سے دور کر دے، تو وہ کہتی تھی: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا: عنقریب تمہارے پاس چادریں ہوں گی۔ میں یہ سن کر اس کو چھوڑ دیتا تھا۔

Previous    19    20    21    22    23    24    25    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.