سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
अख़लाक़, नेकी करना और रहमदिली
1729. مومن بھولا بھالا ہوتا ہے
“ मोमिन भोला भाला होता है ”
حدیث نمبر: 2566
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" المؤمن غر كريم، والفاجر خب لئيم".-" المؤمن غر كريم، والفاجر خب لئيم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن بھولا بھالا اور بزرگی والا ہوتا ہے اور فاجر آدمی مکار، (‏‏‏‏دغاباز) اور کمینہ (‏‏‏‏اور رذیل) ہوتا ہے۔
1730. مکر و فریب کا انجام جنہم ہے
“ धोखे का अंत जहन्नम है ”
حدیث نمبر: 2567
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" المكر والخديعة في النار".-" المكر والخديعة في النار".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکر اور دھوکا آگ میں ہیں۔ یہ حدیث سیدنا قیس بن سعد، سیدنا انس بن مالک، سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم اور مجاہد اور حسن سے روایت کی گئی ہے۔
1731. مومن کی صفات
“ मोमिन की विशेषताएँ ”
حدیث نمبر: 2568
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" المؤمنون هينون لينون مثل الجمل الالف الذي إن قيد انقاد وإن سيق انساق وإن انخته على صخرة استناخ".-" المؤمنون هينون لينون مثل الجمل الألف الذي إن قيد انقاد وإن سيق انساق وإن أنخته على صخرة استناخ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن باوقار (‏‏‏‏ ‏‏‏‏و سنجیدہ) اور نرم ہوتے ہیں، جیسا کہ مانوس اونٹ ہوتا ہے کہ اگر اس کی لگام پکڑ کر اس کے آگے آگے چلا جائے تو وہ پیچھے پیچھے چل پڑتا ہے اور اگر اس کو پیچھے سے ہانکا جائے تو بھی وہ چل پڑتا ہے اور اگر تو ا‏‏‏‏س کو کسی چٹان پر بٹھا دے تو وہ بیٹھ جاتا ہے۔
1732. انصار کی فضیلت
“ अन्सारियों की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 2569
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (وانتم معشر الانصار! فجزاكم الله خيرا- او: اطيب الجزاء-، فإنكم- ما علمت- اعفة صبر، وسترون بعدي اثرة في القسم والامر، فاصبروا حتى تلقوني على الحوض).- (وأنتم معشرَ الأنصار! فجزاكم الله خيراً- أو: أطيب الجزاء-، فإنكم- ما علمتُ- أَعِفَّةٌ صُبُرٌ، وسَتَرونَ بعدي أَثَرةً في القَسْمِ والأمر، فاصبروا حتى تَلْقَوْني على الحَوْضِ).
عاصم بن سوید بن یزید بن جاریہ انصاری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے یحییٰ بن سعید نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے، وہ کہتے ہیں: بنو اشہل قبیلہ کے سردار سیدنا اسید بن حضیر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بنوظفر کے ایک گھرانے کے متعلق بات کی، اس قبیلہ کے عام افراد عورتیں تھیں (‏‏‏‏یعنی مرد کم تھے)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں میں کوئی مال تقسیم کیا اور کچھ حصہ بنوظفر کو بھی دیا۔ (اسید کی بات سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسید! (بات یہ ہے کہ) پہلے تم نے ہم سے رابطہ نہیں کیا اور جو کچھ ہمارے پاس تھا وہ ختم ہو چکا ہے۔ اب تم لوگ جب غلہ کے بارے میں سنو کہ مجھے وصول ہوا ہے تو میرے پاس آ جانا اور ان گھر والوں کا معاملہ یاد کروانا۔ پس جتنا اللہ تعالیٰ کو منظور تھا، سیدنا اسید ٹھہرے رہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خیبر سے غلہ لایا گیا، جس میں جو اور کھجوریں تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ لوگوں میں تقسیم کر دیے۔ راوی کہتا ہے: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار میں تقسیم فرمایا اور ان کو بہت زیادہ دیا اور پھر بنو ظفر کے گھر والوں میں تقسیم کیا اور انہیں بھی بہت زیادہ دیا۔ سیدنا اسید رضی اللہ عنہ نے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کو عمدہ اور بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے انصار کی جماعت! اللہ تمہیں بھی عمدہ اور بہترین جزا عطا فرمائے، کیونکہ تم لوگ میرے علم کے مطابق پاکدامن اور صبر کرنے والے ہو، (‏‏‏‏لیکن اتنا یاد رکھو کہ) تم میرے بعد عنقریب ہی مال کی تقسیم اور ولایت (‏‏‏‏و حکومت کے معاملات) میں حق تلفی دیکھو گے، سو صبر کرنا، یہاں تک کہ حوض پر مجھے آ ملو۔
1733. قبل از قیامت ظاہر ہونے والی برائیاں
“ क़यामत से पहले होने वाली बुराइयां ”
حدیث نمبر: 2570
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (والذي نفس محمد بيده! لا تقوم الساعة حتى يظهر الفحش والبخل، ويخون الامين، ويؤتمن الخائن، ويهلك الوعول، وتظهر التحوت. قالوا: يا رسول الله! وما الوعول وما التحوت؟ قال: الوعول: وجوه الناس واشرافهم، والتحوت: الذين كانوا تحت اقدام الناس لايعلم بهم).- (والذي نفس محمد بيده! لا تقوم الساعة حتى يظهر الفحش والبخل، ويخوَّن الأمين، ويؤتمن الخائن، ويهلك الوعول، وتظهر التُّحوت. قالوا: يا رسول الله! وما الوعول وما التحوتُ؟ قال: الوعول: وجوه الناس وأشرافهم، والتحوت: الذين كانوا تحت أقدام الناس لايعلم بهم).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! قیامت اس وقت قائم ہو گی، جب بےحیائی اور بخل ظاہر ہو جائے گا، امین کو خائن اور خائن کو امین بنا لیا جائے گا، «‏‏‏‏وعول» ہلاک ہو جائیں گے اور «تحوت» منظر عام پر آ جائیں گے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! «وعول» اور «تحوت» کسے کہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وعول» سے مراد سردار اور معزز لوگ ہیں اور «تحوت» سے مراد وہ لوگ ہیں، جو لوگوں کے پاؤں تلے تھے اور ا‏‏‏‏ن کو کوئی نہیں جانتا تھا۔
1734. سبیل اللہ کی اقسام
“ अल्लाह तआला के लिए करने वाले कर्म ”
حدیث نمبر: 2571
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (وما سبيل الله إلا من قتل؟! من سعى على والديه؟ ففي سبيل الله!، ومن سعى على عياله!، ففي سبيل الله، ومن سعى على نفسه ليعفها، ففي سبيل الله، ومن سعى على التكاثر؛ ففي سبيل الشيطان. وفي رواية: الطاغوت).- (وما سبيلُ الله إلاّ من قُتِل؟! من سعى على والديه؟ ففي سبيل الله!، ومن سعى على عيالهِ!، ففي سبيل الله، ومن سعى على نفسِهِ ليُعفَّها، ففي سبيل اللهِ، ومن سعى على التّكاثر؛ ففي سبيل الشيطان. وفي روايةٍ: الطاغوت).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اچانک پہاڑی راستے سے ایک نوجوان آتے ہوئے دکھائی دیا، جب ہم نے ا‏‏‏‏س کو دیکھا تو کہا: کاش یہ نوجوان اپنی شباب و نشاط اور قوت و طاقت کو اللہ کی راہ میں وقف کر دیتا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری بات سنی تو فرمایا: کیا اللہ کی راہ میں وہی ہے جو شہید کر دیا جائے؟ جس نے اپنے والدین کے لیے محنت کی وہ اللہ کی راہ میں ہے، جس نے اپنے اہل و عیال کے لیے محنت کی وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے، جس نے اپنے آپ کو پاکدامن رکھنے کے لیے تگ و دو کی وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے۔ ہاں جس نے مال زیادہ اکٹھا کرنے کے لیے محنت کی وہ شیطان اور ایک روایت کے مطابق طاغوت کی راہ میں ہے۔
1735. اجر کب ملتا ہے؟
“ बदला कब मिलता है ”
حدیث نمبر: 2572
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا اجر إلا عن حسبة ولا عمل إلا بنية".-" لا أجر إلا عن حسبة ولا عمل إلا بنية".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‏‏‏‏نے فرمایا: (‏‏‏‏کسی عمل کا) کوئی اجر و ثواب نہیں، الا یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اجر کی توقع رکھتے ہوئے کیا جائے اور (‏‏‏‏اسی طرح) نیت کے بغیر بھی کوئی عمل نہیں۔
1736. مہمان نوازی سے محروم، خیر و بھلائی سے محروم
“ मेहमान की मेज़बानी न करने का मतलब भलाई न पाना
حدیث نمبر: 2573
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا خير فيمن لا يضيف".-" لا خير فيمن لا يضيف".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بندے میں بھی کوئی خیر و بھلائی نہیں، جو مہمان نوازی نہیں کرتا۔
1737. بندہ کب تک یتیم رہتا ہے؟
“ बंदा अनाथ कब तक रहता है ”
حدیث نمبر: 2574
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (لا يتم بعد احتلام، ولا يتم على جارية إذا هي حاضت). اخرجه الطبراني في"الكبير" (4/16/3502): حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي: ثنا محمد بن ابي بكر المقدمي: ثنا سلم بن قتيبة: ثنا ذيال بن عبيد قال: سمعت جدي حنظلة يقول: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -:... فذكره.- (لا يُتمَ بعدَ احتلامٍ، ولا يُتمَ على جاريةٍ إذا هي حاضت). أخرجه الطبراني في"الكبير" (4/16/3502): حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي: ثنا محمد بن أبي بكر المقدَّمي: ثنا سَلمُ بن قتيبة: ثنا ذيَّالُ بن عُبَيد قال: سمعت جدي حنظلة يقول: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -:... فذكره.
ذیال بن عبید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے اپنے دادا سیدنا خنظلہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بالغ ہونے کے بعد کوئی یتیمی نہیں اور (‏‏‏‏اسی طرح) جب لڑکی کو حیض آ جائے تو اس پر بھی یتیمی (‏‏‏‏کا حکم) نہیں رہتا۔
1738. حسد، خیر و بھلائی کا دشمن ہے
“ हसद ( यानि जलन ) भलाई की दुश्मन है ”
حدیث نمبر: 2575
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (لا يزال الناس بخير؛ ما لم يتحاسدوا).- (لا يزالُ النّاس بخير؛ ما لم يتحاسدوا).
سیدنا ضمرہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہیں گے جب تک ایک دوسرے سے حسد نہیں کریں گے۔

Previous    19    20    21    22    23    24    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.