سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
حسد، خیر و بھلائی کا دشمن ہے
حدیث نمبر: 2575
- (لا يزالُ النّاس بخير؛ ما لم يتحاسدوا).
سیدنا ضمرہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہیں گے جب تک ایک دوسرے سے حسد نہیں کریں گے۔“