سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
حدود، معاملات، احکام
सीमाएं, मामले, नियम
905. غیر باپ کی طرف نسبت کرنے کا وبال
“ पिता के बदले किसी दूसरे की ओर वंश को जोड़ने का बोझ ”
حدیث نمبر: 1303
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من ادعى إلى غير ابيه فلن يرح رائحة الجنة، وريحها يوجد من مسيرة سبعين عاما".-" من ادعى إلى غير أبيه فلن يرح رائحة الجنة، وريحها يوجد من مسيرة سبعين عاما".
سیدنا عبدالرحمٰن بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کی، وہ جنت کی خوشبو تک نہ پائے گا اور اس کی خوشبو تو ستر سال کی مسافت کی دوری سے محسوس کی جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 1304
Save to word مکررات اعراب Hindi
ـ (من انتفى من ولده ليفضحه في الدنيا؛ فضحه الله يوم القيامة على رؤوس الاشهاد، قصاص بقصاص).ـ (من انتفَى من ولَدِه لِيفضَحه في الدُّنيا؛ فضَحَه اللهُ يومَ القيامةِ على رؤوس الأَشهادِ، قِصاصٌ بِقِصَاصٍ).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے بیٹے کو دنیا میں بدنام کرنے کے لیے اس کے بیٹا ہونے کی نفی کر دی، اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت حاضرین کے سامنے رسوا کرے گا۔ یہی برابر کا بدلہ ہے۔
906. امانت میں رکھی گئی چیز کی ضمانت کس پر ہے؟
“ अमानत पर रखी गई चीज़ की ज़मानत किस पर है ”
حدیث نمبر: 1305
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من استودع وديعة فلا ضمان عليه".-" من استودع وديعة فلا ضمان عليه".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے پاس کوئی امانت رکھی جائے، اس پر کوئی ضمانت نہیں ہو گی۔
907. باطل پر ظالم کی مدد کرنے کا انجام
“ ज़ालिम का सहयोग करने का नतीजा ”
حدیث نمبر: 1306
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من اعان ظالما بباطل ليدحض بباطله حقا فقد برئ من ذمة الله عز وجل وذمة رسوله".-" من أعان ظالما بباطل ليدحض بباطله حقا فقد برئ من ذمة الله عز وجل وذمة رسوله".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ظالم کی ناحق مدد اس لیے کی تاکہ اس کے باطل کے ذریعے حق کو مٹا دے، وہ اللہ اور اس کے رسول کی حفاظت و ضمانت سے بری ہو گیا۔
حدیث نمبر: 1307
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من اعان على خصومة بظلم، او يعين على ظلم، لم يزل في سخط الله حتى ينزع".-" من أعان على خصومة بظلم، أو يعين على ظلم، لم يزل في سخط الله حتى ينزع".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ظلم کرتے ہوئے کسی جھگڑے یا ظلم پر تعاون کرتا ہے، وہ جب تک باز نہیں آجاتا، اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے۔
908. عمریٰ اور رقبیٰ کی تعریف اور ان کے احکام
“ उमरा और रुक़बा का परिचय और नियम ”
حدیث نمبر: 1308
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (من اعمر شيئا فهو لمعمره؛ محياه ومماته، ولا ترقبوا؛ فمن ارقب شيئا؛ فهو سبيله. وفي رواية: سبيل الميراث).- (من أُعْمِر شيئاً فهو لمُعمَرِهِ؛ محياهُ ومماتهُ، ولا ترقبوا؛ فمن أرقب شيئاً؛ فهو سبيله. وفي رواية: سبيلُ الميراث).
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کو کوئی چیز بطور عمریٰ دی گئی تو وہ اسی کی ہو جائے گی، وہ زندہ رہے یا مر جائے۔ کسی کو کوئی چیز بطور رقبیٰ نہ دیا کرو، جس نے کوئی چیز بطور رقبیٰ دی وہ وراثت کے حکم میں آ جائے گی۔
909. شریعت کی نافرمانی میں خلیفہ کی کوئی اطاعت نہیں
“ शरिअत के ख़िलाफ़ हाकिम की आज्ञाकारी नहीं ”
حدیث نمبر: 1309
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من امركم من الولاة بمعصية فلا تطيعوه".-" من أمركم من الولاة بمعصية فلا تطيعوه".
سیدنا ابوسعید خدری رضى اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علقمہ بن مجزز رضى اللہ عنہ کو ایک لشکر، (جس میں میں بھی تھا) کا امیر بنا کر بھیجا۔ جب وہ غزدہ کی جگہ پر پہنچا یا راستے میں تھا، تو لشکر کے ایک حصے نے اس سے اجازت طلب کی، اس نے اجازت دے دی اور سیدنا عبداللہ بن حذافہ بن قیس سہمی رضى اللہ عنہ کو ان کا امیر بنا دیا، میں بہی انھی کے ساتھ غزوہ کرنے والوں میں تھا۔ وہ راستے میں ہی تھا کہ اس نے گرمی حاصل کرنے کے لیے یا کوئی چیز پکانے کے لیے آگ جلائی۔ لشکر کے امیر عبداللہ نے کہا:، جن کے مزاج میں خوش طبعی پائی جاتی تہی، کیا تمہارے لیے ضروری نہیں کہ تم میرا حکم سنو اور مانو؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں؛ اس نے کہا: میں تمہیں جس چیز کا حکم دوں گا، تم اس کی تعیل کرو گے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ اس نے کہا: میں تمہیں سختی کے ساتھ حکم دیتا ہوں کہ اس آگ میں کود پڑو۔ لوگوں نے کمروں پر پیٹیاں باندہ لیں۔ جب اسے گمان ہوا کہ یہ آگ میں کودنے والے ہیں، تو ان سے کہا: ٹھر جاؤ، میں تو تمہارے ساتھ مذاق کر رہا تہا۔ جب ہم نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو یہ سارا واقعہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم کو سنایا۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو امرا تمہیں (اللہ تعالىٰ کی) نافرمانی کا حکم دیں، ان کی اطاعت نہ کرو۔
910. اس چھت پر سونا منع ہے، جس پر آڑ نہ ہو
“ उस छत पर सोना मना है जिस पर आड़ न हो ”
حدیث نمبر: 1310
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من بات فوق بيت ليس له إجار فوقع فمات فبرئت منه الذمة، ومن ركب البحر عند ارتجاجه فمات، فقد برئت منه الذمة".-" من بات فوق بيت ليس له إجار فوقع فمات فبرئت منه الذمة، ومن ركب البحر عند ارتجاجه فمات، فقد برئت منه الذمة".
ایک صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ایسے گھر کی چھت پر سوئے، جس پر کوئی پردہ (اور آڑ) وغیرہ نہ ہو، اور گر کر مر جائے تو اس کی کوئی ضمانت اور (ذمہ) نہ ہو گا۔ اسی طرح جو سمندری سفر کرے، اس حال میں کہ سمندر طلاطم خیز ہو، اور وہ (ڈوب کر) مر جائے تو اس کا بھی کوئی ذمہ نہ ہو گا۔
911. غلام کا غیر آقا سے تعلق رکھنا منع ہے
“ ग़ुलाम का मालिक के बदले किसी दूसरे से संबंध रखना मना है ”
حدیث نمبر: 1311
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من تولى غير مواليه، فقد خلع ربقة الإيمان من عنقه".-" من تولى غير مواليه، فقد خلع ربقة الإيمان من عنقه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے غیر آقاؤں سے تعلق رکھا، اس نے اپنی گردن سے ایمان کا کڑا اتار پھینکا۔
912. گھڑ دوڑ کے دوران جانبدارانہ شور مچانا منع ہے
“ घुड़दौड़ के बीच शोर मचाना मना है ”
حدیث نمبر: 1312
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من جلب على الخيل يوم الرهان، فليس منا".-" من جلب على الخيل يوم الرهان، فليس منا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مقابلے والے دن گھوڑے کو دوڑانے کے لیے شور مچایا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

Previous    9    10    11    12    13    14    15    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.