كتاب التطوع کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام و مسائل 8. باب الصَّلاَةِ قَبْلَ الْعَصْرِ باب: عصر کے پہلے نفل پڑھنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصلاة 2 20 (430)، (تحفة الأشراف: 7454)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/117) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یہ عام نفل نماز میں سے ہے، اس کا شمار سنن رواتب میں نہیں۔ قال الشيخ الألباني: حسن
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10140) (حسن) (لكن بلفظ: ’’أربع ركعات‘‘ كما عند الترمذي في الصلاة 202)»
وضاحت: ۱؎: ترمذی کی روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے چار رکعتیں نفل پڑھتے تھے، لیکن تشہد کے ذریعہ فصل کرتے تھے اور سلام ایک ہی ہوتا تھا۔ قال الشيخ الألباني: حسن لكن بلفظ أربع ركعات
|