صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
كِتَاب الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا
جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت
The Book of Paradise, its Description, its Bounties and its Inhabitants
9. باب فِي صِفَةِ خِيَامِ الْجَنَّةِ وَمَا لِلْمُؤْمِنِينَ فِيهَا مِنَ الأَهْلِينَ:
باب: جنتیوں کی بیویوں اور ان کے خیموں کی شان کا بیان۔
Chapter: The Tents Of Paradise, And The Wives That The Believers Will Have In Them
حدیث نمبر: 7158
Save to word اعراب
حدثنا سعيد بن منصور ، عن ابي قدامة وهو الحارث بن عبيد عن ابي عمران الجوني ، عن ابي بكر بن عبد الله بن قيس ، عن ابيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " إن للمؤمن في الجنة لخيمة من لؤلؤة، واحدة مجوفة طولها ستون ميلا للمؤمن فيها اهلون يطوف عليهم المؤمن، فلا يرى بعضهم بعضا ".حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي قُدَامَةَ وَهُوَ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِي الْجَنَّةِ لَخَيْمَةً مِنْ لُؤْلُؤَةٍ، وَاحِدَةٍ مُجَوَّفَةٍ طُولُهَا سِتُّونَ مِيلًا لِلْمُؤْمِنِ فِيهَا أَهْلُونَ يَطُوفُ عَلَيْهِمُ الْمُؤْمِنُ، فَلَا يَرَى بَعْضُهُمْ بَعْضًا ".
ابو قدامہ حارث بن عبید نے ابو عمران جونی سے، انھوں نے ابو بکر بن عبد اللہ بن قیس سے، انھوں نے اپنے والد (ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مومن کے لیے جنت میں ایک خیمہ ہو گا۔ جو ایک پولے چمکتے سفید موتی کا بناہوا ہوگا۔اس کی لمبائی ستر میل ہو گی۔اس (خیمے) میں مومن کے بہت سے گھروالے ہوں گے۔وہ (باری باری) ان کے ہاں چکرلگائےگا۔ (لیکن) وہ (اس قدر فاصلے پہ ہوں گےکہ) ایک دوسرے کو نہیں دیکھتے ہوں گے۔ (کسی کا بھی دل پریشانی یاحسد کا شکار نہ ہو گا۔)
حضرت عبد اللہ بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"مؤمن کے لیےجنت میں ایک خیمہ ہو گا جو ایک خولدار موتی کا ہوگا جس کا طول ساٹھ میل ہو گا، اس میں ان کے اہل ہوں گےمومن ان کے پاس چکر لگائیں گے اور وہ ایک دوسرے کو دیکھ نہیں سکیں گے۔"

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 7159
Save to word اعراب
وحدثني ابو غسان المسمعي ، حدثنا ابو عبد الصمد ، حدثنا ابو عمران الجوني ، عن ابي بكر بن عبد الله بن قيس ، عن ابيه ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " في الجنة خيمة من لؤلؤة، مجوفة عرضها ستون ميلا في كل زاوية منها اهل ما يرون الآخرين يطوف عليهم المؤمن ".وحَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فِي الْجَنَّةِ خَيْمَةٌ مِنْ لُؤْلُؤَةٍ، مُجَوَّفَةٍ عَرْضُهَا سِتُّونَ مِيلًا فِي كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ مَا يَرَوْنَ الْآخَرِينَ يَطُوفُ عَلَيْهِمُ الْمُؤْمِنُ ".
ابو عبد الصمد نے کہا: ہمیں ابو عمران جونی نے ابو بکر بن عبد اللہ بن قیس سے اور انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جنت میں تھوتھے چمکدار سفید موتی کا خیمہ ہو گا۔اس کی چوڑائی ساٹھ میل ہو گی۔اس کے ہر کونے میں گھر والے ہوں گےوہ ایک دوسرے کو نہیں دیکھتے ہوں گے۔ مومن ان کے ہاں چکرلگایا کرے گا۔
حضرت عبد اللہ بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جنت میں مومن کا خولدار موتی کا ایک خیمہ ہو گا جس کا عرض ساٹھ میل ہو گا ہر کونے میں اس کے اہل ہوں گے، جو دوسروں کو دیکھ نہیں سکیں گے، مومن ان کا چکر لگائے گا۔"

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 7160
Save to word اعراب
وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة حدثنا يزيد بن هارون ، اخبرنا همام ، عن ابي عمران الجوني ، عن ابي بكر بن ابي موسى بن قيس ، عن ابيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " الخيمة درة طولها في السماء ستون ميلا، في كل زاوية منها اهل للمؤمن لا يراهم الآخرون ".وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْخَيْمَةُ دُرَّةٌ طُولُهَا فِي السَّمَاءِ سِتُّونَ مِيلًا، فِي كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ لِلْمُؤْمِنِ لَا يَرَاهُمُ الْآخَرُونَ ".
ہمام نے ابو عمران جونی سے خبر دی انھوں نے ابو بکر بن ابوموسیٰ بن قیس سے انھوں نے اپنے والد (ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ) سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " خیمہ ایک موتی (کا) ہوگا اوپر کی طرف اس کی لمبائی (بلندی) ساٹھ میل ہوگی۔اس کے ہر کونے میں مومن کے گھروالے ہوں گے، وہ دوسروں کو نہیں دیکھیں گے۔
حضرت ابو موسیٰ بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"خیمہ ایک موتی کا ہو گاجس کی بلندی ساٹھ میل ہو گی اس کے ہر کونے میں مومن کے اہل ہوں گے، جن کو دوسرے دیکھ نہیں سکیں گے۔"

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.