كِتَاب الْأَلْفَاظِ مِنْ الْأَدَبِ وَغَيْرِهَا ادب اور دوسری باتوں (عقیدے اور انسانی رویوں) سے متعلق الفاظ The Book Concerning the Use of Correct Words 4. باب كَرَاهَةِ قَوْلِ الإِنْسَانِ خَبُثَتْ نَفْسِي: باب: یہ کہنا کہ میرا نفس پلیدہ ہو گیا، مکروہ ہے۔ Chapter: It Is Disliked For A Man To Say: "Khabuthat Nafsi" (I Feel Bad) ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی۔ابو کریب محمد بن علاء نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی۔ان دونوں (سفیان اور ابو اسامہ) نے ہشام سے، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: "میراجی (نفس، اپنا آپ) گندا ہو گیا ہے، بلکہ یہ کہے: میری طبیعت بوجھل ہو گئی ہے۔"یہ ابو کریب کی حدیث کے الفا ظ ہیں۔ابو بکر (ابن ابی شیبہ) نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے اور " لیکن "کا لفظ نہیں کہا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک نہ کہے، میرا نفس خبیث ہو گیا ہے، لیکن یوں کہے میرا نفس خراب ہو گیا ہے۔“ ابوبکر کی حدیث میں لكن کا لفظ نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابو کریب نے کہا: ہمیں ابو معاویہ نے اسی سند کے ساتھ (یہی) حدیث بیان کی۔ یہی روایت امام صاحب کو ایک اور استاد نے بھی سنائی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابو امامہ بن سہل حنیف نے اپنے والد سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:: " تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے۔ میراجی گندا ہو گیا ہے، بلکہ یہ کہے، کہ میراجی بوجھل ہو گیا ہے۔ (یا میری طبیعت خراب ہو گئی ہے۔) حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے کوئی یہ نہ کہے، میرا نفس خبیث ہو گیا ہے، یوں کہے، میرا نفس کاہل اور سست ہو گیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|