كِتَاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنْ الْحَيَوَانِ شکار کرنے، ذبح کیے جانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جا سکتا ہے The Book of Hunting, Slaughter, and what may be Eaten 6. باب فِي أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ: باب: گھوڑوں کا گوشت حلال ہے۔ Chapter: The permissibility of eating horse meat محمد بن علی نے حضرت جا بر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ جنگ خیبر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتوگدھوں کا گوشت کھا نے سے منع فرمایا اور گھوڑوں کا گوشت کھانے کی اجازت عطاکی۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا اور گھوڑوں کے گوشت کی اجازت دی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
محمد بن بکر نے کہا: ہمیں ابن جریج نے خبردی، کہا: مجھے ابو زبیر نے بتا یا کہ انھوں نے حضرت جا بر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے، خیبر کے زمانے میں ہم نے جنگلی گدھوں (گورخر زبیرا) اور گھوڑوں کا گو شت کھا یا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو پالتو گدھے کے گو شت سے منع فر ما دیا۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں، ہم نے خیبر کے دور میں گھوڑے اور جنگلی گدھے کھائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں گھریلو گدھے کھانے سے روک دیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابن وہب اور ابو عاصم نے ابن جریج سے اسی سند کے ساتھ روایت کی۔ امام صاحب یہی روایت اپنے تین اور اساتذہ سے ابن جریج ہی کی سند سے بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
عبد اللہ بن نمیر، حفص بن غیاث اور وکیع نے ہشام سے، انھوں نے (اپنی اہلیہ) فاطمہ سے، انھوں نے (اپنی دادی) حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ہم نے ایک گھوڑا ذبح کیا اور اسے (پکا کر) کھا یا۔ حضرت اسماء رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں گھوڑا نحر کیا اور اسے کھایا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابو معاویہ اور ابو اسامہ دونوں نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ روایت کی۔ امام صاحب مذکورہ بالا روایت، ہشام ہی کی سند سے اپنے دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|