كِتَاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنْ الْحَيَوَانِ شکار کرنے، ذبح کیے جانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جا سکتا ہے The Book of Hunting, Slaughter, and what may be Eaten 8. باب إِبَاحَةِ الْجَرَادِ: باب: ٹڈی کھانا درست ہے۔ Chapter: The permissibility of eating Locusts ابو عوانہ نے ابو یعفور سے، انھوں نے حضرت عبداللہ بن اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات میں شامل ہوئے (جن کے دوران میں) ہم ٹڈیاں کھاتے رہے۔ حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی، ہم مکڑی کھاتے تھے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ابو بکر بن ابی شیبہ، اسحاق بن ابراہیم اور ابن ابی عمر سب نے ابن عینیہ سے، انھوں نے ابو یعفور سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیا ن کی۔ ابو بکر نے اپنی روایت میں"سات جنگیں" کہا، اسحاق نے "چھ" اور ابن ابی عمر نے"چھ یا سات" کہا۔ امام صاحب یہ روایت اپنے مختلف اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، ابوبکر کی روایت میں سات غزوات ہے اور اسحاق کی روایت میں چھ ہے اور ابن ابی عمر کی روایت میں چھ یا سات ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
شعبہ نے ابو یعفور سے یہ حدیث اسی سند سے روایت کی اور انھوں نے "سات غزوات" کہا۔ امام صاحب یہ روایت اپنے دو اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، اس میں "سات غزوات" ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|