روزے کی حالت میں ممنوع ان اقوال و افعال کے ابواب کا مجموعہ جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا 1358. روزے کی حالت میں جہالت و نادانی کی ممانعت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی شخص کا روزہ ہو تو وہ فحش اور بیہودہ کلام نہ کرے اور نہ نادانی کے کام کرے اور اگر کوئی شخص اُس پر نادانی کا اظہار کرے تو وہ کہہ دے کہ بیشک میں روزے دار ہوں ـ“ جناب اشج کی روایت میں ہے کہ جب تم میں سے کسی شخص کے روزے کا دن ہو ـ
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|