روزے کی حالت میں ممنوع ان اقوال و افعال کے ابواب کا مجموعہ جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا 1359. روزے کی حالت میں گالی دینے اور لڑائی کرنے کی ممانعت ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی شخص کے روزے کا دن ہو تو وہ فحش کلامی نہ کرے، پھر اگر کوئی اُسے گالی دے یا بُرا بھلا کہے یا اُس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرے تو اُسے کہہ دینا چاہیے کہ میں روزے دار ہوں۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح علي شرط مسلم
|