Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
روزے کی حالت میں ممنوع ان اقوال و افعال کے ابواب کا مجموعہ جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا
1358.
روزے کی حالت میں جہالت و نادانی کی ممانعت
حدیث نمبر: 1992
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى ، عَنِ الأَعْمَشِ . ح وَثَنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ صَوْمُ أَحَدِكُمْ، فَلا يَرْفُثْ، وَلا يَجْهَلْ، فَإِنْ جُهِلَ عَلَيْهِ، فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ" . وَقَالَ الأَشَجُّ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی شخص کا روزہ ہو تو وہ فحش اور بیہودہ کلام نہ کرے اور نہ نادانی کے کام کرے اور اگر کوئی شخص اُس پر نادانی کا اظہار کرے تو وہ کہہ دے کہ بیشک میں روزے دار ہوں ـ جناب اشج کی روایت میں ہے کہ جب تم میں سے کسی شخص کے روزے کا دن ہو ـ

تخریج الحدیث: صحيح مسلم