روزے کی حالت میں ممنوع ان اقوال و افعال کے ابواب کا مجموعہ جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا 1362. روزے کی حالت میں فضول باتوں کی ممانعت اور اس بات کی دلیل کہ فضول باتیں اور فحش گوئی ترک کرنا روزے کی تکمیل کا حصّہ ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ صرف کھانا پینا ترک کر دینے کا نام نہیں بلکہ روزہ تو فضول باتوں اور فحش گوئی سے رکنے کا نام ہے۔ پس اگر کوئی شخص تمہیں گالیاں دے یا تم پر نادانی کا اظہار کرے تو تم کہہ دو کہ بیشک میں روزے دار ہوں، بلاشبہ میں روزے سے ہوں۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|