جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَاعِدًا بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ 793. (560) بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْمُضْطَجِعِ لیٹ کر نماز پڑھنے والے کی کیفیت کا بیان،
عوام کے خیال کے برخلاف، کیونکہ عوام لیٹ کر نماز پڑھنے والے پر چت لیٹ کر نماز پڑھنے کا حُکم دیتے ہیں جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لیٹ کر نماز پڑھنے والے کو پہلو کے بل لیٹ کر نماز پڑھںے کا حُکم دیا ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے بواسیر تھی تو میں نے نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کی کیفیت کے متعلق پو چھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگر تمہیں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ لو، اگر تمہیں اس کے بھی استطاعت نہ ہو تو پہلو کے بل (لیٹ کر) پڑھ لو) امام ابن مبارک رحمه الله کی روایت میں ”بواسیر“ کے لفظ آئے ہیں (معنی دونوں کے ایک ہیں۔)“
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|