جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَاعِدًا بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ 787. (554) بَابُ إِبَاحَةِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ جَالِسًا وَإِنْ لَمْ يَكُنْ بِالْمَرْءِ عِلَّةٌ مِنْ مَرَضٍ لَا يَقْدِرُ عَلَى الصَّلَاةِ قَائِمًا بیٹھ کر نفل نماز پڑھنا جائز ہے، اگرچہ نمازی کو کوئی ایسی بیماری یا تکلیف بھی نہ ہو جس کے باعث وہ کھڑے ہوکر نماز نہ پڑھ سکتا ہو
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات سے پہلے اکثر نمازیں بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ جناب ابن رافع اور ابن صدران کے الفاظ یہ ہیں کہ ”حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر نمازیں اس حال میں ادا ہوئیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوتے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|