جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَاعِدًا بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ 790. (557) بَابُ إِبَاحَةِ الْجُلُوسِ لِبَعْضِ الْقِرَاءَةِ وَالْقِيَامِ لِبَعْضٍ فِي الرَّكْعَةِ الْوَاحِدَةِ ایک ہی رکعت میں کچھ قرأت بیٹھ کر اور کچھ کھڑے ہو کر کرنا جائز ہے
سیدہ عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے۔ اور جب سورت سے تیس یا چالیس آیات کی تلاوت باقی رہ جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو جاتے اور اُن آیات کی تلاوت کرتے، پھر رکوع۔“
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
اُم المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نفل نماز میں) بیٹھ کر قرأت فرماتے، اور جب رکوع کرنے کا ارادہ فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر قیام کرتے (اور تلاوت کرتے) جتنی دیر میں انسان چالیس آیات کی تلاوت کر لیتا ہے۔ (پھر رکوع کرتے)
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|