جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْمَوَاضِعِ الَّتِي تَجُوزُ الصَّلَاةُ عَلَيْهَا، وَالْمَوَاضِعِ الَّتِي زُجِرَ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَيْهَا وہ مقامات جن پر نماز پڑھنا جائز ہے اور وہ مقامات جن پر نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے، کے ابواب کا مجموعہ 509. قبرستان اور حمام میں نماز پڑھنے سے روکنے کا بیان
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبرستان اور حمام کے سوا ساری زمین مسجد ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
امام صاحب نے اپنے استاد گرامی جناب بشر بن معاذ کی سند سے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ بالا روایت کی مثل روایت بیان کی ہے۔
تخریج الحدیث:
|