كِتَابُ الْقَسَامَةِ کتاب: قسامت کے بیان میں 5. بَابُ الْقَسَامَةِ فِي الْعَبِيدِ غلام میں قسامت کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ جب غلام قصداً یا خطاء سے مارا جائے، پھر اس کا مولیٰ ایک ایک گواہ لے کر آئے، تو وہ اپنے گواہ کے ساتھ ایک قسم کھائے، بعد اس کے اپنے غلام کی قیمت لے لے، غلام میں قسامت نہیں ہے، نہ عمد میں نہ خطاء میں، اور میں نے کسی اہلِ علم سے نہیں سنا۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق5»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر غلام عمداً یا خطاءً مارا گیا تو اس کے مولیٰ پر نہ قسامت ہے نہ قسم ہے، اور مولیٰ کو قیمت کا اس وقت استحقاق ہوگا جب کہ وہ گواہ عادل لائے، دو یا ایک لائے اور ایک قسم کھائے، میں نے یہ اچھا سنا۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق5»
|