موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْقَسَامَةِ
کتاب: قسامت کے بیان میں
5. بَابُ الْقَسَامَةِ فِي الْعَبِيدِ
غلام میں قسامت کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ جب غلام قصداً یا خطاء سے مارا جائے، پھر اس کا مولیٰ ایک ایک گواہ لے کر آئے، تو وہ اپنے گواہ کے ساتھ ایک قسم کھائے، بعد اس کے اپنے غلام کی قیمت لے لے، غلام میں قسامت نہیں ہے، نہ عمد میں نہ خطاء میں، اور میں نے کسی اہلِ علم سے نہیں سنا۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق5»