أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1254
1254- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ”جمرہ“ کی رمی کرلی اور قربانی کا جانور ذبح کرلیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا دایاں حصہ سر مونڈنے والے کی طرف بڑھایا اور اس نے اسے مونڈ دیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بایاں حصہ اس کی طرف بڑھایا تواس نے اسے بھی مونڈ دیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے موئے مبارک سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کو دئیے اور انہیں یہ ہدایت کی، وہ انہیں لوگوں کے درمیان تقسیم کردیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 171، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1305،وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2928، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1371، 3879، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1749، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4087، 4102، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1981، 1982، والترمذي فى «جامعه» برقم: 912، 912 م، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 90، 4299، 4300، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12275، 12678، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2827»
|