أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1240
1240-شعبہ بن توام کہتے ہیں: قیس بن عاصم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حلف کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام میں حلف کی کوئی حیثیت نہیں، تاہم تم زمانہ جاہلیت کے حلف کو مضبوطی سے پکڑ کر رکھو“۔
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، والحديث صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4369، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20944، وعبد الله بن أحمد بن حنبل فى زوائده على "مسند أحمد"، 20945، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1180، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1240، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1616، 5994، والطبراني فى "الكبير"، 864، 865»
|