أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1239
1239- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے گھر میں مہاجر ین اور انصار کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی ہے۔ ”اسلام میں حلف کی کوئی حیثیت نہیں ہے“۔ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ روایت دوبارہ بیان کی اور بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے گھر میں مہاجرین اور انصار کے درمیان حلف (ایک دوسرے کا حلیف ہونا) قائم کیا تھا۔
سفیان کہتے ہیں: علماء نے ا س کی وضاحت یہ کی ہے، بھائی چارہ قائم کیا تھا۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2294، 6083، 7340، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2529، 2529، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4520، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2926، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12648، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12272، 12667، 14202، 14203، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3356، 3357، 3964، 3967، 3968، 4023، 4024، 4028»
|