أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 1222
1222- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری زیارت میں نے اس وقت کی تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیر کے دن پردہ ہٹایا تھا لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے صفیں بناکر نماز ادا کر رہے تھے ان لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ حرکت کرنے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ تم لوگ اپنی جگہ پر رہو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ مبارک کی طرف دیکھا، تو وہ یوں تھا جیسے وہ قرآن مجید کا کوئی ورق ہوتا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ گرا دیا اور اسی دن کے آخری حصے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوگیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 680، 681، 754، 1205، 4448، 7219، 7269، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 419،وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 867، 1488، 1650، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2065، 6620، 6875، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1830، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1970، 7070، 7072، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1624، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5125، 5126، 16681، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12255، 12862، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3548، 3567، 3596، 3924»
|