أَحَادِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الَّتِي قَالَ فِيهَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وہ روایات جن میں یہ الفاظ ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، یا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کرتے ہوئے دیکھا۔ حدیث نمبر 489
489- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیدل، برہنہ پاؤن، برہنہ جسم اور ختنے کے بغیر حاضر ہو گے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3349، 3447، 4625، 4626، 4740، 6524، 6525، 6526، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2860، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7318، 7321، 7322، 7347، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2423، 3167، 3332، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2844، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1938، 1975، 2055، 2127، 2317، 2318، 2364، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2760، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2396، 2578»
|