أَحَادِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الَّتِي قَالَ فِيهَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وہ روایات جن میں یہ الفاظ ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، یا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کرتے ہوئے دیکھا۔ حدیث نمبر 485
485- ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، سیدنا عمر قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے، جب وہ واپس تشریف لائے، تو ان کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ ان سے کہا گیا: آپ وضو نہیں کریں گے، تو وہ بولے: میں نے اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے طہارت حاصل کی تھی اور دائیں ہاتھ کے ذریعے اسے کھانا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى عمر وهو موقوف عليه وأخرجه وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2405، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» ، برقم: 1627 برقم: 24950»
|