أَحَادِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الَّتِي قَالَ فِيهَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وہ روایات جن میں یہ الفاظ ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، یا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کرتے ہوئے دیکھا۔ حدیث نمبر 480
480- سفیان کہتے ہیں: عمرو بن دینار نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ انہوں نے عبید بن عمیر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے انبیائے کرام کے خواب وحی ہوتے ہیں، اور انہوں نے دلیل کے طور پر یہ آیت تلاوت کی۔ «إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ» ”میں نے خواب میں یہ دیکھا ہے کہ میں تمہیں ذبح کررہا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق - جزء من حديث أخرجه البخاري فى الأذان 859، باب: وضوء الصبيان وانظر التعليق السابق. والتعليق اللاحق أيضاً»
|