أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 118
118- سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس بھی شخص کو ظلم کے طور پر قتل کیا جائے گا، تو اس کا وبال آدم علیہ السلام کے اس پہلے بیٹے کے سر ہوگا، وہ اس میں حصہ دار ہوگا، کیونکہ اس نے قتل کا طریقہ سب سے پہلے ایجاد کیا تھا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 3335، 6867، 7321، ومسلم: 1677، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 5983، وأبو يعلى فى ”مسنده“: برقم: 5179»
|