أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 86
86- سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں داخل ہوئے، تو اس وقت خانۂ کعبہ کے اردگرد تین سو ساٹھ (360) بت نصب تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک میں موجود چھڑی کے ذریعہ انہیں مارنا شروع کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے جارہے تھے۔ ”حق آگیا اور باطل (کسی چیز کا) نہ آغاز کرتا ہے اور نہ ہی دوبارہ کرتا ہے۔“
(یہ بھی پڑھا) ”حق آگیا اور باطل مٹ گیا بے شک باطل مٹنے ہی والا ہے۔“ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 2478، 4287، ومسلم: 1781، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4967، وصحيح ابن حبان: 5862، وأحمد فى "مسنده"، برقم: 3654»
|